فرانس،جیلی فش نے نیوکلیئر پاور پلانٹ بند کروادیا

پیرس(آئی  این پی )فرانس کے شمالی علاقے میں واقع گرولین نیوکلیئر پاور پلانٹ کے 4 ری ایکٹرز  جیلی فش کے ایک بڑے اور غیر متوقع ہجوم کے باعث بند کر دئیے گئے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق  پلانٹ کے آپریٹر ای ڈی ایف نے بتایا ہے  کہ  کولنگ سسٹم کے فلٹر ڈرمز میں جیلی فش بھر جانے سے ری ایکٹرز خودکار نظام کے تحت بند ہو گئے۔گرولین پاور پلانٹ فرانس کے سب سے بڑے جوہری پلانٹس میں شمار ہوتا ہے، اس پلانٹ کے 6 یونٹس مجموعی طور پر 5.4 گیگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واقع کے وقت ری ایکٹرز 2، 3 اور 4 خودکار طور پر بند ہوئے جبکہ چند گھنٹوں بعد ری ایکٹر 6 بھی بند کر دیا گیا، پلانٹ کے باقی 2 یونٹس پہلے سے ہی مرمت کے لیے بند تھے،