چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ 2028 میں بجلی کی پیداوار شروع کرے گا

پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے 
 اسلام آباد(یواین پی)1200 میگاواٹ کا چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ 2028 میں بجلی کی پیدوار شروع کردے گا۔پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے درمیان چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سیف گارڈز معاہدے پر دستخط ہوگئے، جس کے مطابق 1200 میگاواٹ کا یہ منصوبہ 2028 میں بجلی کی پیداوار شروع کرے گا۔معاہدے پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے دستخط کیے۔چشمہ-5 سیف گارڈز معاہدے کی تقریبِ دستخط میں چائنا اٹامک انرجی اتھارٹی کے چیئرمین شان ژونگ ڈے نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز نے مارچ 2026 میں چشمہ-5 سیف گارڈز معاہدے کی متفقہ منظوری دی تھی۔ معاہدے کو پاکستان کے پرامن ایٹمی عزم اور بین الاقوامی عدم پھیلاؤ سے متعلق ذمہ داریوں پر عالمی اعتماد کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ ری ایکٹر بلڈنگ کے گنبد کی تنصیب بھی مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرلی گئی ہے