اسرائیل کے وسطی علاقوں میں جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی

تل ابیب (آ ئی این پی )اسرائیل کے وسطی علاقوں میں اچانک دو بڑی جنگلاتی آگ بھڑک اٹھیں، جنہوں نے یروشلم کے نواحی علاقوں اور شفیلہ ریجن کو لپیٹ میں لے لیا۔ شدید آگ کے باعث درجنوں گاڑیاں جل گئیں، جبکہ کئی مقامات پر ہنگامی انخلا کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔سب سے خطرناک آگ موشاف تروم کے داخلی راستے کے قریب اشتال کے جنگل میں لگی، جو تیزی سے قریبی آبادیوں مسیلات صیون اور دیگر رہائشی علاقوں کی طرف پھیل گئی۔