قومی اسمبلی : پی ٹی آئی کا بانی سے ملاقات نہ کرانے پر بائیکاٹ

اسلام آباد (آئی  این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے قومی اسمبلی میں مسلسل دوسرے روز احتجاج کرتے ہوئے بانی سے ملاقات نہ کرانے پر اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔اجلاس کے آغاز پر پی ٹی آئی کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہ کرانا استحقاق کی خلاف ورزی ہے جبکہ اسد قیصر نے جیل مینوئل پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی سے سیاسی مشاورت ضروری ہے، انہیں ڈاکٹروں اور اہلخانہ سے بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔انہوں نے کہا کہ مطالبات پورے نہ ہونے تک ایوان میں نہیں بیٹھیں گے اور عوامی اسمبلی کا انعقاد کیا جائے گا۔