ہمیں جشن آزادی بھی نہیں منانے دی جاتی ، اسمبلی میں بولنے کی بھی اجازت نہیں
بانی پی ٹی آئی سے درخواست کرینگے وہ متاثرین کیلئے فنڈز کی اپیل کریں، اسد قیصر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئندہ سے ہم قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں گے۔ ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کے پی ہائوس میں ہوا، پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو بانی پی ٹی آئی کے احکامات پڑھ کر سنائے گئے، پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے خان کے احکامات کو درست قرار دیا، ہمارے ارکان قومی اسمبلی سے مختلف بہانوں کے ذریعے نشستیں چھینی گئیں، ہمیں بولنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی، ہم جشن آزادی اگر منانا چاہیں تو وہ بھی منانے نہیں دیتے،۔ہم نے اسمبلی اجلاس میں اپنے مطالبات کو جمہوری انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی مگر ہمیں بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔اسد قیصر نے کہا کہ کے پی حکومت سیلاب زدگان کے لیے کام کر رہی ہے، ہم بانی پی ٹی آئی سے درخواست کریں گے کہ وہ سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز کی اپیل بھی کریں۔