اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل پریس کلب میں پولیس دھاوے کے خلاف صحافیوں کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آئو ٹ کیا گیا ۔جمعہ کوقومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں صحافیوں نے کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آئوٹ کیا۔ صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آئوٹ کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے تین رکنی حکومتی وفد صحافیوں سے مذاکرات کے لئے بھیجا۔سید نوید قمر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے واک آٹ کیا، احتجاج کیا ، ہمیں کچھ یقین دہانیاں کرائی گئیں مگر گرانڈ پر ابھی تک وہی صورتحال ہے۔ ہم ایوان سے واک آئوٹ کرتے ہیں