دوبارہ مذاکرات کے امکانات اب بھی موجود ہیں:وزیر دفاع خواجہ آصف 

دوبارہ مذاکرات کے امکانات اب بھی موجود ہیں:وزیر دفاع خواجہ آصف 

وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات اب بھی موجود ہیں اور جلد اس کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے۔

اپنے بیان میں وزیرِ دفاع نے کہا کہ حالیہ مذاکرات کے بعد مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اب تک اس حوالے سے کوئی منفی پیش رفت سامنے نہیں آئی، بلکہ زیادہ تر مثبت اشارے ہی ملے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی صورتحال سے متعلق فیصلوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اصل فیصلے اللہ تعالیٰ کی ذات کرتی ہے۔