پاگل کتا مارنے پرسرکاری ٹیم پر تشدد، یرغمال بنا لیا

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) پاگل کتا مارنے پر تنازع، سرکاری ٹیم پر تشدد، کمرے میں یرغمال بنا لیا۔ پاکپتن کے تھانہ کلیانہ کے گائوں بھینی نور جہانیاں میں 4 افراد کو کاٹنے والے خطرناک پاگل کتے کو تلف کرنے پہنچنے والی سرکاری ٹیم پر مقامی افراد نے دھاوا بول دیا۔مشتعل افراد نے عملے پر شدید تشدد کیا اور انہیں ایک کمرے میں بند کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیگر اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر ملازمین کی جان بچائی۔سرکاری عملے نے اعلیٰ حکام سے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔