فیکٹری ایریا میں گھر سے 30 لاکھ کی چوری

اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی ، شواہد اکٹھے کر لئے ، متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج 
لاہور(کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا کے علاقے علی چوک میں ایک گھر میں بڑی چوری کی واردات سامنے آئی ہے جہاں نامعلوم چور 30 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات لے اڑے۔متاثرہ شہری علی شیر کے مطابق واردات اس وقت پیش آئی جب ان کی بہن یونیورسٹی گئی ہوئی تھی اور گھر خالی تھا۔ چوروں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیف الماریوں کے تالے توڑے اور لاکر سے نقدی اور قیمتی زیورات چرا لیے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے متاثرہ شہری علی شیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔