فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات،تھانہ فیکٹری کے علاقہ میں شہری سے ڈاکو 12 لاکھ روپے نقدی لے اُڑے۔ فیصل آباد میں ڈاکو شہری کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے،شہری کے مطابق نقدی کے ساتھ قیمتی کاغذات بھی ساتھ لے گئے ہیں۔ تھانہ فیکٹری ایریا میں عبد الرحمن کی مدعیت مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا۔