شاہدرہ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سکول ٹیچر شائستہ کو قتل کر دیا گیا۔
مقتولہ کی شناخت شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے علاقے ونڈ الہ دیال شاہ کی ٹیچر شائستہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، مقتولہ کے خاوند اعجاز نے گولی مار کر اسے قتل کیا، اور واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور ایس پی سٹی بھی جائے وقوعہ پر پہنچے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ ایس پی بلال احمد کے مطابق، واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔