لاہور: کتے نے گلی میں کھیلتے بچے پر حملہ کردیا

لاہور(آئی این پی )لاہور میں آوارہ کتے نے گلی میں کھیلتے بچے کو حملہ کرکے زخمی کردیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے اچھرہ میں پیش آیا جہاں 6 سالہ فواد گلی میں بارش کے پانی میں کھیل رہا تھا کہ کتے نے اس پر حملہ کردیا۔واقعے کے بعد موقع پر موجود شہری نے بچے کو کتے سے بچایا اور اسے ہسپتال منتقل کردیا۔