مشتعل افراد کا مغربی بائی پاس پر احتجاج ، ٹریفک کی روانی معطل، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
کوئٹہ(آئی این پی )کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سبزی فروشوں پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔اس واقعے کے خلاف مشتعل افراد نے ہزارہ ٹائون کے قریب مغربی بائی پاس کو بند کر کے احتجاج شروع کر دیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی، مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد قانون کے گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، انھوں نے اسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے۔ادھر وزیر اعلی بلوچستان سرفراربگٹی نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی، سرفراز بگٹی نے دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا۔