پاکستان نے ثابت کیا کہ سفارتکاری ایک مسلسل عمل،مذاکرات کے نتائج سے خطے میں استحکام اور عالمی امن کو فروغ ملے گا
اسلام آباد(آن لائن) سینئر وزیر پنجاب رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی ساکھ اور اعتماد کو مزید مضبوط کیامستقبل قابل اور دور اندیش قیادت کے ہاتھوں میں محفوظ ہونے کا واضح پیغام ہے۔اسلام آباد مذاکرات پرردعمل میں سینئر وزیر پنجاب رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شکریہ، مریم اورنگزیب رہنما ن لیگ نے اسلام آباد مذاکرات کو تاریخ کا اہم اور فیصلہ کن لمحہ قرار دیدیا۔ پاکستان نے ثابت کیا کہ سفارتکاری ایک مسلسل عمل ہے،محض ایک ایونٹ نہیںمذاکرات کے نتائج سے خطے میں استحکام اور عالمی امن کو فروغ ملنے کی امید ہے قومی سطح پر فخر کا لمحہ، پاکستان کی سنجیدگی، استقامت اور وقار کا مظاہرہ کیا گیاپاکستان نے عالمی سطح پر اپنی ساکھ اور اعتماد کو مزید مضبوط کیامستقبل قابل اور دور اندیش قیادت کے ہاتھوں میں محفوظ ہونے کا واضح پیغام ہیگزشتہ چار روز میں عالمی مہمانوں کے لیے اعلی معیار کے انتظامات کی مثال قائم کی گئپاکستان کی مہمان نوازی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیاپاکستان نے خود کو غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد امن مذاکرات کار کے طور پر منوایاسفارتکاری کا عروج عالمی معیار کی میزبانی کا بھرپور مظہر ہے ۔