چین ایران کو ہتھیار فراہم کرتا ہے تو اسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا:ڈونلڈ ٹرمپ

ایران امریکہ ملاقات بہت اچھی رہی، بہت سے نکات پر اتفاق ہوا ہے، جو نکتہ زیادہ مسئلے والا ہے جوہری ایران کے ساتھ اسی پر اتفاق نہیں ہوا
ہماری فوج ایران میں جو کچھ بچا ہے ختم کر دے گی، آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی کریں گے، امریکہ ایران کو شکست دے چکا ، امریکا یہ جنگ جیت چکا 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر چین ایران کو ہتھیار فراہم کرتا ہے تو اسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ ایران کو شکست دے چکا ہے۔ امریکا یہ جنگ جیت چکا ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ شاید ایران نے پانی میں چند بارودی سرنگیں لگا رکھی ہیں، ہمارے پاس بارودی سرنگین صاف کرنے والی مشینری ہے، ہرمز کی صفائی کر رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پیسا چاہتا ہے اور سب سے اہم ایران جوہری ہتھیار چاہتا ہے، ہم پوری طرح تیار اور مسلح ہیں، مناسب وقت پر ہماری فوج ایران میں جو کچھ بچا ہے ختم کر دے گی۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکہ ملاقات بہت اچھی رہی، بہت سے نکات پر اتفاق ہوا ہے، جو نکتہ زیادہ مسئلے والا ہے جوہری ایران کے ساتھ اسی پر اتفاق نہیں ہوا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی بہترین بحریہ آبنائے ہرمز سے ا?نے جانے والے تمام بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی، کسی وقت میں ہم ہرمز سے سب کو ا?نے جانے کی اجازت دینے کی بنیاد پر پہنچ جائیں گے، ایران نے ایسا نہیں ہونے دیا کہا وہاں بارودی سرنگ ہے، جس کے بارے میں ایران کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔