ترک صدر نے مذاکرات ناکام ہونے پر اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی

رجب طیب اردگان نے نیتن یاہو کو ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے سیکڑوں لبنانی قتل کیے،ہم اسرائیل میں ایسے ہی گھْس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے
 فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ،سزائے موت کا نفاذ قانون کو نسل پرست فاشزم کے آلہ کار میں بدل دیتا ہے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو اسرائیل پر حملہ کردیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ترک صدر نے کہا کہ صرف فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا نفاذ قانون کو نسل پرست فاشزم کے آلہ کار میں بدل دیتا ہے۔ترک صدر نے نیتن یاہو کو ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے۔ ہم اسرائیل میں ایسے ہی گھْس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے۔اردگان نے مذاکرات ناکام ہونے پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے۔