مظفرگڑھ: موضع دوآبہ میں 10 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

مظفرگڑھ: موضع دوآبہ میں 10 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

مظفرگڑھ کے علاقے موضع دوآبہ میں 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ بچی کو زخمی حالت میں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔