ایبٹ آباد(خصوصی رپورٹ)خانپور کے معروف پیراگلائیڈر و غوطہ خور آصف محمود چترال میں دوران پرواز گر کر جاں بحق ہوگئے،اہلخانہ نے موت کی تصدیق کر دی۔اہلخانہ کے مطابق آصف محمودگزشتہ روز اپر چترال کے ضلعی ہیڈ کوارٹر بونی میں پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے ۔ریسکیو 1122حکام کے مطابق آصف محمود ایک روز قبل زائنی پاس سیتنہا پرواز کرر ہے تھے کہ اس دوران لاپتا ہو گئے بعدازاں لوٹ اویر کی چراگاہ سے ان کی لاش بر آمد ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث دشوار گزار پہاڑی سلسلے میں آصف محمود کو حادثہ پیش آیا ، وہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کی تحصیل خان پور کے علاقے سورج گلی کے رہائشی تھے۔