ڈولفن فورس کیلئے 150 سی سی موٹر سائیکلیں خریدی جائینگی

آئی جی نے 500 موٹرسائیکلوں کی خریداری کیلئے سمری حکومت کو بھجوادی
مہنگی ہیوی بائیکس کی جگہ 150سی سی موٹرسائیکلوں پر 30کروڑ لاگت آئیگی
لاہور(کرائم رپورٹر )ڈولفن فورس بند نہیں ہو گی بلکہ دوبارہ سڑکوں پر دوڑے گی۔مہنگی ہیوی بائیک کی جگہ اب 30 کروڑ روپے مالیت سے 150 سی سی موٹر سائیکلیں خریدی جائیں گی،آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 500 نئی موٹرسائیکلیں خریدنے کے لیے سمری پنجاب حکومت کو بھجوا دی ،آئی جی پنجاب کی لاجسٹک برانچ نئی بائیک کی خریداری کرے گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈولفن فورس کیلئے بائیکس خریدنے کی منظوری دی تھی،پولیس حکام کے مطابق رواں سال ڈولفن فورس کو نئی 150 بائیک دے دی جائیں گی تاکہ وہ لاہور کی سڑکوں پر پٹرولنگ کر سکیں۔