علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو عہدے سے تبدیل کردیا گیا جبکہ اْن کی جگہ سہیل چودھری کو تعینات کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے موجودہ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن سامنے آنا باقی ہے۔