اے آئی کے دور میں ذمہ دار، مستند اور تصدیق شدہ صحافت کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے:عالمی دن پر پیغام
اسلام آباد (آن لائن)چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے صحافیوں کو خوف، دباؤ اور سنسرشپ سے پاک ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے‘اے آئی کے دور میں ذمہ دار، مستند اور تصدیق شدہ صحافت کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ آزادی صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے، اس پر کسی قسم کی قدغن ناقابلِ قبول ہے‘اظہارِ رائے پر پابندیاں معاشرتی ترقی اور جمہوری تسلسل کے لیے نقصان دہ ہیں‘پاکستان پیپلز پارٹی ہر دور میں آزادی صحافت اور جمہوری اقدار کی علمبردار رہی ہے۔صحافیوں کو خوف، دباؤ اور سنسرشپ سے پاک ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے‘میڈیا پر غیر ضروری سختیاں سچ کو دبانے کے مترادف ہیں