نوشہرو فیروز: کشتی زیادہ وزن کی وجہ سے ڈوبی، سیلاب سے نہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ

نوشہرو فیروز: کشتی زیادہ وزن کی وجہ سے ڈوبی، سیلاب سے نہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوشہرو فیروز کے قریب گوٹھ کمال ڈیرو میں کشتی الٹنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈویژنل انتظامیہ سے تفصیلات حاصل کی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کشتی میں کاشتکار منظور ملاح تل کی فصل لے جا رہا تھا، لیکن زیادہ وزن کی وجہ سے کشتی کا توازن بگڑ گیا۔ کمال ڈیرو پہنچتے پہنچتے کشتی غیر متوازن ہو گئی، تاہم کشتی میں موجود چار افراد نے خود کو محفوظ کر لیا۔ تل دریا میں ڈوب گیا، مگر خوش قسمتی سے کسی کو جانی نقصان نہیں ہوا۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ یہ واقعہ سیلابی صورتحال کے دوران نہیں بلکہ کاروباری سرگرمی کے دوران پیش آیا۔مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ سیلابی حالات کے پیش نظر عوام اور کاروباری طبقے کو صورتحال سے بروقت آگاہ رکھا جائے اور دریائی اضلاع میں ریسکیو انتظامات ہمہ وقت الرٹ رکھے جائیں۔