نوشہرو فیروز و فیصل آباد میں خواتین پر تشدد و ہراسانی کے واقعات

نوشہرو فیروز و فیصل آباد میں خواتین پر تشدد و ہراسانی کے واقعات

ویب ڈیسک: نوشہرو فیروز کے علاقے شاہی بازار میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں سابق شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب فیصل آباد میں بھی خواتین پر تشدد و ہراسانی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک موٹرسائیکل سوار نے سڑک پر خاتون کو ہراساں کیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔