لاہور: کیمپس انڈرپاس میں ہیوی فریٹ کنٹینر پھنسنے سے شدید ٹریفک جام

لاہور: کیمپس انڈرپاس میں ہیوی فریٹ کنٹینر پھنسنے سے شدید ٹریفک جام

لاہور کی کینال روڈ پر کیمپس انڈرپاس میں ایک ہیوی فریٹ کنٹینر پھنس جانے کے باعث شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق کنٹینر ڈرائیور نے انڈرپاس کی اونچائی کی حد کی خلاف ورزی کی، جس سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہری گھنٹوں پریشانی کا شکار رہے۔ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں لایا اور کچھ دیر بعد سڑک کو کلیئر کر دیا۔