سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے کا ہو گیا

سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے کا ہو گیا

ایک روزہ کمی کے بعد ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 27 ڈالر بڑھ کر فی اونس 3 ہزار 645 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کے اثرات پاکستانی صرافہ مارکیٹوں پر بھی دیکھنے کو ملے۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 500 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہو گئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 143 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 31 ہزار 361 روپے تک پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک بھر میں فی تولہ چاندی کی قیمت 130 روپے اضافے سے 4 ہزار 456 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 112 روپے بڑھ کر 3 ہزار 820 روپے تک جا پہنچی۔