وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گلگت بلتستان کی 5400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کرنے والی خواتین کوہ پیما ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
مریم نواز نے ٹیم کی سربراہ بی بی افزون سمیت پوری ٹیم کے عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ:خواتین کوہ پیماؤں نے اپنی ہمت اور حوصلے سے نئی تاریخ رقم کی ہے۔اس کارنامے نے ثابت کر دیا کہ حوصلہ اور عزم پہاڑوں کی بلندیوں سے بھی بلند ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین پر مشتمل ٹیم نے گزشتہ روز یہ سنگ میل عبور کیا، جو خواتین کی کوہ پیمائی کے سفر میں ایک تاریخی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔