ویب ڈیسک: دریائے راوی کے ہیڈ سدھنائی کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق ہیڈ سدھنائی پر پانی کا بہاؤ 69 ہزار کیوسک ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب کے دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے اور بالائی علاقوں میں بارشیں رک گئی ہیں۔ جسڑکے مقام پر پانی کا بہاؤ 18 ہزار کیوسک جبکہ شاہدرہ پر 31 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جو نارمل سطح پر ہے۔بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 57 ہزار کیوسک ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت متعلقہ محکمے الرٹ ہیں اور سیلاب سے متعلقہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔