کمیٹی سیلاب سے بچا وکے لیے سفارشات ،نقصان اور ازالہ کا بھی جائزہ لے گی
سیکریٹری زراعت، سیکریٹری لائیو، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ڈائریکٹر جنرل کو بھی بلایا جائے گا
لاہور(آئی این پی)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے سیلاب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے با اختیار کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔کمیٹی سیلاب سے بچا وکے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی جبکہ زرعی اجناس کو پہنچنے والے نقصان اور ازالہ کا بھی جائزہ لے گی۔ کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین شامل ہوں گے۔پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کمیٹی کے ٹی او آر بنانے میں مصروف ہے۔کمیٹی ماہرین کو بھی طلب کرے گی اور متاثرین کی بحالی کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی ریسکیو آپریشن پر بھی بریفنگ لے گی۔سیکریٹری زراعت، سیکریٹری لائیو، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور سیکریٹری خزانہ کو بھی بلایا جائے گا۔