سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور رپورٹ مرتب کی جائے گی
محکمہ تعلیم نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو فوری سکول وزٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی
لاہور(آن لائن)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے محکمہ تعلیم نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو فوری سکول وزٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسران ذاتی طور پر سکولوں کے دورے کریں گے۔ ان وزٹس کے دوران حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور رپورٹ مرتب کی جائے گی۔محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ احکامات پر عمل نہ کرنے والے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔