اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیول فارمز اورنیول سیلنگ کلب کو غیرقانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قراردینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ نیول فارمز اورنیول سیلنگ کلب کو غیرقانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیول سیلنگ کلب کی عمارت گرانے کافیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک صفحے پر مشتمل مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ڈویژن بنچ نے سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا،وزارت دفاع، سابق نیول چیف ظفر محمود عباسی اور دیگر نے اپیلیں دائر کی تھیں،عدالت نے آڈیٹر جنرل کو قومی خزانے کے نقصان کا تخمینہ لگانے کا حکم بھی کالعدم قرار دیدیا۔