وزارت داخلہ نے20 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا

ریوو ڈالے اسلام آباد پولیس اور 10 انتظامی افسران کو دئیے جائیں گے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ایس ایس پی آپریشنز بھی ریوو ڈالے استعمال کریں گے
اسلام آبادآئی این پی ) وزارت داخلہ نے 20 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے  حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق 10 ریوو ڈالے اسلام آباد پولیس اور 10 انتظامی افسران کو دئیے جائیں گے، ریوو ڈالے اسلام آباد کے تمام 8 اسسٹنٹ کمشنرز کو فراہم کئے جائیں گے۔آپریشن ڈویژن میں تعینات ایس پیز کو بھی نئی گاڑیاں ملیں گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ایس ایس پی آپریشنز بھی ریوو ڈالے استعمال کریں گے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن، سیکیورٹی اور سی ٹی او بھی ریوو ڈالا استعمال کریں گے، ایس پی ڈولفن اسلام آباد پولیس ریوو ڈالے استعمال کرے گی جو اکتوبر میں سپرد کئے جائیں گے۔وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ریوو ڈالے لینے کا مقصد افسران کو آپریشنز میں آسانی فراہم کرنا ہے، کاروں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس پیز کو آپریشنز میں دشواری کا سامنا تھا۔