مال گاڑی کا انجن دوسری گاڑی سے ٹکرا گیا، اسسٹنٹڈرائیور جاں بحق

 ایک شخص زخمی ، کراچی سے لاہور اپ اینڈ ڈاون ٹریک پر آمدو رفت معطل ہوگئی
 حنیف عباسی نے حادثہ کی انکوائری 3 روز میں مکمل ، رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی
لاہور (آئی این پی) اوکاڑہ کے قریب رینالہ خورد میں مال گاڑی کا انجن دوسری مال گاڑی سے  ٹکرانے سے  اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ حادثے کے بعد کراچی سے لاہور اپ اینڈ ڈاون ٹریک پر آمدو رفت معطل ہو گئی۔ وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے مال گاڑی کے اسسٹنٹ ڈرائیور کے جاں بحق ہونے پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں وہ کسی مسافر کی ہو یا اہلکار کی۔ حنیف عباسی نے متعلقہ حکام کو حادثہ کی انکوائری 3 روز میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ کہا ذمہ داروں کوسخت سزا دلوا کرکیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔