اسلام آباد(آئی این پی) ایس ایس جی سی حکام نے کہا ہے کہ گیس کے نئے کنکشن کیلئے پہلے سے دی گئی درخواستوں کو ترجیح دی جائیگی۔حکام کے مطابق گھریلو گیس کنکشن کی 39ہزار درخواستیں پہلے سے موجود ہیں اور پہلے سال 3لاکھ، دوسرے سال 6لاکھ کنکشنز دیے جائیں گے۔حکام نے کہا کہ نیو کنکشن فیس 21ہزار اور بڑے گھروں کیلئے23ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔نئی درخواست وصول کرنے کا سلسلہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد شروع ہو گا۔ نئے صارفین کو اوگرا سے منظورشدہ آرایل این جی معاہدے پر دستخط بھی کرنے ہوں گے۔نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے سیکیورٹی ڈپازٹ: 20,000 روپے،10 مرلے تک گھر کے لیے کنکشن فیس: 21,000 روپے،10 مرلے سے بڑے گھروں کے لیے کنکشن فیس: 23,000 روپے ہے ۔گھریلو صارفین نئے کنکشن کے لیے درخواست فارم اپنے قریبی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے ریجنل آفس سے یا کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈان لوڈ کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔