نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم ہٹانے پرغور

وفاقی حکومت نے پٹرولیم ڈویژن کو ہوم ورک مکمل اورگھریلو وکمرشل صارفین کی ضروریات کااندازہ لگانے کی ہدایت کردی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) وفاقی حکومت نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کر رہی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق یہ بات پٹرولیم ڈویژن سے منسلک ذرائع نے بتائی ہے ۔ پٹرولیم ڈویژن کو نئے کنکشن کیلئے ہوم ورک مکمل اور نئے گھریلو اور کمرشل صارفین کی ضروریات کا اندازہ لگانے کی ہدایت کر دی گئی۔تمام سیکٹرز کو گیس فراہمی میں کمی سے سسٹم میں اضافی گیس دستیاب ہے، سوئی کمپنیوں کے گیس نقصانات پر بھی بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، سسٹم میں اضافی گیس کے باعث ایل این جی کے 5کارگوز کو موخر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گیس دستیابی میں کمی کے باعث 2019میں نئے گیس کنکشن پر پابندی لگائی تھی۔