قدرتی آفات سے بچائو کا عالمی دن کل منایا جائے گا

جہانیاں(خصوصی رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں قدرتی آفات سے بچائو کا عالمی دن(کل)13اکتوبرمنگل کو منایا جائے گا اس موقع پر جہانیاں سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات‘کانفرنسز کابھی انعقاد کیاجائیگا مذکورہ دن 1978ء سے ہر سال 13اکتوبر کومنایاجاتا ہے جس کا مقصد قدرتی آفات ناگہانی سانحات سیلاب زلزلے وبائی امراض پھوٹنے سمیت دیگر ایسے ہی واقعات کے بارے میںعوام کو مختلف عوامل سے آگاہ کرنا ہوتاہے۔مذکورہ دن کے حوالے سے تنظیم شہری دفاع ، رضاکار تنظیموں ،ریسکیو 1122 ،سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور طلبا ء وطالبات کے تعلیمی اداروں سمیت عوام الناس میںمعلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا جائے گاجس میں انہیں آگاہ کیاجائے گا کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں وہ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ ذاتی حیثیت میں کس طرح اپنا حصہ ڈال کرریلیف کی سر گرمیوں میں معاونت کر سکتے ہیں۔