ملیریا سے بچائو کا عالمی دن آج منایا جائے گا

 اسلام  آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچائو کا عالمی دن آ ج منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ملیریا سے بچائو کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ملیریا سے بچائو کے عالمی دن کے حوالے سے   ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واک،مذاکرے اور مختلف پروگرام ترتیب دیے جائیں گے جس سے خطاب کے دوران ماہرین صحت ملیریا سے بچائو کی اس کی علامات اور تدارک کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔