کراچی ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین اور بین الاقوامی مسافروں کی ویکسی نیشن شروع

کراچی (خصوصی رپورٹ) عمرہ زائرین کو ویکسی نیشن کے بغیر سفر کرنے کی عارضی رعایت کی مدت ختم ہونے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین سمیت دیگر بین الاقوامی مسافروں کو پولیو، گردن توڑ بخار اور دیگر قابلِ اطلاق بیماریوں کی ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جناح ٹرمینل ایئرپورٹ کے اسٹار گیٹ پر عمرہ زائرین سمیت دیگر بین الاقوامی مسافروں کو پولیو، گردن توڑ بخار اور یلو فیور سمیت قابلِ اطلاق ویکسین لگائی جا رہی ہیں