پولیو، گردن توڑ بخار اور یلو فیور سمیت قابل اطلاق ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا
کراچی(آئی این پی ) عمرہ زائرین کو ویکسی نیشن کے بغیرسفرکرنے کی عارضی رعایت کی مدت اختتام پذیر ہونے کے بعدکراچی ائیرپورٹ پر عمرہ زائرین سمیت دیگر بین الاقوامی مسافروں کو پولیو، گردن توڑ بخار اور دیگر قابل اطلاق ویکسین لگانے کاعمل شروع کردیاگیا۔رپورٹ کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ(اسٹارگیٹ) پرعمرہ زائرین سمیت دیگر بین الاقوامی مسافروں کو پولیو،گردن توڑ بخار اور یلو فیور سمیت قابل اطلاق ویکسین لگانے کاعمل شروع کردیاگیاہے۔اس مقصدکیلئے بارڈر ہیلتھ سروسزکے زیر انتظام انٹرنیشنل ٹریولر ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیاگیا ہے، جہاں مسافروں کو 24 گھنٹے ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جائیگی۔واضح رہے کہ عمرہ زائرین کیلیے گردن توڑاور پولیو جبکہ افریقہ و شمالی امریکاکے لئے یلو فیورویکسین لگوانے کی لازمی شرط پر عملدرآمدکی مدت میں 10 اکتوبرکے درمیان دومرتبہ توسیع کی جاچکی ہے