لاہور کے علاقے مناواں میں بھینی رنگ روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق خاتون سڑک عبور کر رہی تھی کہ اس دوران ایک نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کی لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی۔ تاحال جاں بحق خاتون کی شناخت اور حادثے میں ملوث گاڑی کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔