اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل ویٹرن فٹ بال فیڈریشن کے صدر میاں عباس، سینئر نائب صدر غلام سرور اور جنرل سیکرٹری چوہدری امجد نے گولڈ میڈلسٹ حاجی عبد الستار کو نیشنل انڈر17 فٹ بال ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ حاجی عبد الستار نے 1989 میں اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں کھیلی گئی سائوتھ ایشین گیمز کے فٹ بال ایونٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف گول کرکے پاکستان کو پہلی بار گولڈ میڈل دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔