سٹیٹ بینک : ہائو سنگ فنانس کیلئے جائیداد کی دستاویزات کی شرائط میں نرمی

فنانس کیلئے جائیداد کے سرکاری ریکارڈ میں بینک کے حق میں لین درج کرکے بھی قرض دیا جاسکے گا
کراچی(آئی این پی )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہائو سنگ فنانس کیلئے جائیداد کی دستاویزات کی شرائط آسان بنا دیں۔ نئے ضوابط کے تحت بینک صارفین سے مقررہ فہرست کے مطابق ملکیتی دستاویزات حاصل کریں گے اور ان کی دستخط شدہ رسید بھی فراہم کریں گے، 50 لاکھ روپے تک کے ہائو سنگ فنانس کیلئے جائیداد کے سرکاری ریکارڈ میں بینک کے حق میں لین درج کرکے بھی قرض دیا جاسکے گا۔اسٹیٹ بنک کے اعلامیہ کے مطابق بینک ہائو سنگ فنانس کے لئے مقررہ فہرست کے مطابق ملکیتی دستاویزات لیں گے،جائیداد کی دستاویزات وصول کرنے پر صارف کو دستخط شدہ رسید دینا لازمی قراردیاگیاہے