وزیراعظم اپنا گھر پروگرام، ہائوسنگ فنانس کے لیے جائیداد کے کاغذات کی تعداد پانچ کردی گئی

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت ہاسنگ فنانس کے لیے بینکوں کو جمع کرائے جانے والے جائیداد کے کاغذات کی تعداد کم کرکے پانچ کردی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس حوالے سے بینکوں کو باقاعدہ ہدایات جاری کردی ہیں،ضروری دستاویزات میں ٹرانسفر لیٹر،پوزیشن لیٹر، سائٹ پلان، مارگیج اجازت نامہ اور اندراجِ رہن شامل ہیں۔ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام وزارتِ ہائوسنگ کا ملک گیر ہاسنگ لون منصوبہ ہے، جس کے تحت پہلی بار گھر بنانے کے لیے شہریوں کو ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔