لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے نئی آباد ہونے والی ہائو سنگ سکیموں کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فیروزپور روڈ، کاہنہ، ایل ڈی اے سٹی اور ملحقہ آبادیوں میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔حکام کے مطابق ہڈیارہ ڈرین پر لاہور کا پہلا باقاعدہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تعمیر کیا جائے گا، جو 400 کنال سے زائد رقبے پر مشتمل ہوگا، منصوبے کی مکمل فنڈنگ پنجاب حکومت کرے گی۔