ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

 چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹر اکیڈمی و ایشین سکواش فیڈریشن ڈسپلنڑی کمیٹی کے چیئرمین گروپ کیپٹن ریٹائرڈ عرفان اصغر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک سے مردوں نو ٹیمیں اور آٹھ خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئن شپ میں سیمی فائنل مقابلے 6 نومبر کو جبکہ 7 نومبر کو فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔