مشتعل جتھہ ،تشدد کی منصوبہ بندی، نامزد ملزمہ فاطمہ لاہور سے گرفتار

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی فاطمہ حیدر کو منصوبہ بندی کا ماسٹر قرار دیا گیاہے
لاہور(کرائم رپورٹر)مشتعل جتھہ تیار کرکے پولیس اور اسلام آباد کی جانب پر تشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کے الزام میں ڈیفنس میں درج مقدمہ کی نامزد ملزمہ فاطمہ حیدرکو لاہور سے گرفتارکرلیا؛زرائع کے مطابق تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی فاطمہ حیدر کو منصوبہ بندی کا ماسٹر قرار دیا گیاہے،پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ کو کوئنز روڈ لاہورکے قریب سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء￿  کی مشتعل جتھے تیار کرنے کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی،ان کے خلافت تھانہ ڈیفنس اے لاہورمیں بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے