ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کو سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ

بتدریج سولر پر منتقل کر دیا جائے گا، دانش سکول اتھارٹی کوبھی 90کروڑ جاری ، محکمہ خزانہ کی جانب سے بجٹ آن لائن کر دیا گیا
لاہور( کرائم رپورٹر )حکومت پنجاب نے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کو سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ  کیا ہے ۔پنجاب کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو بتدریج سولر پر منتقل کر دیا جائے گا،اس کے لئے محکمہ خزانہ نے 4کروڑ 90لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔محکمہ خزانہ کی جانب سے دانش سکول اتھارٹی کوبھی 90کروڑ روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے بجٹ آن لائن کر دیا گیاہے۔