لاہور کے تمام کالجوں کو سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سولر لگنے سے کالجز کو بجلی بلوں کی مد میں بڑی بچت ہوگی
 ابتدائی طور پر7کالجوں کے لئے فنڈز حاصل ہوگئے : ڈائریکٹر احسن 
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے تمام کالجوں کو سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ منصوبہ مخیر حضرات کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ تمام کالجوں کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے سرکاری فنڈز نہیں لگیں گے۔ ڈائریکٹر کالجز احسن مختار کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر7کالجوں کے لئے فنڈز حاصل ہوگئے۔ سولر لگنے سے کالجز کو بجلی بلوں کی مد میں بڑی بچت ہوگی۔ ایک سے ڈیڑھ سال میں تمام کالجوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔