لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے بعد گجرات سے ان کے کزن اور ممبر صوبائی اسمبلی چودھری موسی الہی سے بھی پولیس سکیورٹی واپس لے لی گئی۔مسلم لیگ(ق ) کے سینئر رہنما چودھری موسی الہی چودھری وجاہت کے صاحبزادے اور چودھری شجاعت کے بھتیجے ہیں، چودھری موسی الہی پی پی 32 سے ایم پی اے اور ایم این اے چودھری حسین الہی کے بھائی بھی ہیں۔چودھری مونس الہی نے کہا کہ سکیورٹی واپس لیں یا جو چاہے کر لیں، نئے صوبے ہر صورت بن کر رہیں گے، نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے