امریکا کی غزہ امن فورس کے قیام کی قرارداد سلامتی کونسل میں پیش

امریکا کی غزہ امن فورس کے قیام کی قرارداد سلامتی کونسل میں پیش

نیویارک: امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں استحکام کے لیے ایک نئی ترمیم شدہ قرارداد پیش کی ہے، جس میں غزہ کے استحکام کے لیے ایک خصوصی فورس کے قیام کی تجویز شامل ہے۔

اس نئی فورس کو ایک بورڈ آف پیس کے تحت قائم کیا جائے گا، جس کی قیادت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ اس فورس کے مختلف ذیلی ادارے بھی قائم کیے جائیں گے، جو غزہ میں معاشی بحالی کے پروگراموں اور غیر ریاستی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔امریکی مسودے میں صدر ٹرمپ کا مکمل 20 نکات پر مشتمل امن منصوبہ بھی شامل ہے، جس میں مختلف اقدامات اور تجاویز شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مصر میں ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس میں غزہ کے انتظام کو ٹیکنوکریٹس کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی تھی، تاہم فلسطینی تنظیم حماس نے اس معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کا انتظام فلسطینی ٹیکنوکریٹس کے حوالے کیا جائے۔