حکومت کی 27ویں آئینی ترمیم میں اضافی ترامیم کا فیصلہ

حکومت کی 27ویں آئینی ترمیم میں اضافی ترامیم کا فیصلہ

حکومت نے 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اضافی ترامیم کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

 ان ترامیم میں حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ الگ فہرست شامل ہے۔ منظوری کے بعد، بل کو دوبارہ سینیٹ بھیجا جائے گا تاکہ وہاں بھی ترامیم کی منظوری حاصل کی جا سکے۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری اجلاس میں، امکان ہے کہ آج ہی 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، حکومت کا مقصد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کو جلد سے جلد عمل میں لانا ہے، جس کے لیے وہ مزید ترامیم لانے پر زور دے رہی ہے۔اس کے علاوہ، سینیٹ کا اجلاس ایک روز قبل طلب کیا گیا ہے اور اب یہ شام پانچ بجے شروع ہوگا، تاکہ آئینی ترمیمی عمل میں تیزی لائی جا سکے۔ اپوزیشن کی گیارہ ترامیم بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، جن پر غور کیا جا رہا ہے۔